
حیدرآباد ، 17 مئی (ہ س) ۔ انٹرنیشنل بائیو ڈائیورسٹی ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اتوار کی صبح نیکلس روڈ پر'گرینا تھون-2026 رن' کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی اہم ترین شخصیت اور مرکزِ توجہ سائنا نہوال رہیں۔ ان کے ساتھ مشہور پہلوان شینکی سنگھ بھی موجود تھے۔ اسپیشل چیف سکریٹری جیش رنجن نے بھی مہمان کے طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اورماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے والے (ڈورنے والوں) کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوڑ میں تقریباً 5,000 رنرز نے حصہ لیا۔ یہ تقریب بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کے سکریٹری کالی چرن کی نگرانی میں صبح 05:00 بجے سے 09:00 بجے کے درمیان منعقد 'رن فاربائیو ڈائیورسٹی' پہل کے تحت 21 کلومیٹر،10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 3 کلومیٹر کے زمروں میں میراتھن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

