Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عالمی آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی کرے گا دہلی۔

عالمی آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی کرے گا دہلی۔

عالمی آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی کرے گا دہلی۔

ممبئی، 18 مئی (ہ س)۔

ہندوستانی آرم ریسلنگ کے لئے ایک تاریخی لمحے میں، دہلی کو 2026 میں 47 ویں عالمی آرم ریسلنگ اور 28 ویں پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سپردکی گئی ہے۔ یہ باوقار مقابلہ 26 اکتوبر سے 7 نومبر تک دہلی کے لیلا ایمبیئنس کنوینشن ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

آرم ریسلنگ کے سب سے بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں شمار ہونے والے اس عالمی معیار کے مقابلے میں 75 سے زائد ممالک کے تقریباً 2,000 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

غور طلب ہے کہ 2025 ایشین آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ اسی لیلا ایمبیئنس کنونشن ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی، جہاں ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف زمروں میں کل 176 تمغے جیت کر براعظمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

عالمی آرم ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اسین حاجیتودوروف نے کہا، میں دہلی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں دنیا کے تمام کھلاڑیوں کو مدعو کرتا ہوں۔ ہم ہندوستان میں اپنے دوستوں کے لیے ایک شاندار تقریب اور شاندار مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔ آئیے سب مل کر دہلی میں ہونے والے اس پروگرام کو یادگار بنائیں۔

پیپلز آرم ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (پی اے ایف آئی) کی صدر اور ایشین آرم ریسلنگ فیڈریشن کی نائب صدر پریتی جھنگیانی نے کہا، ہندوستان میں ورلڈ آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپین شپ کی میزبانی کھیل اور کھلاڑیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ 2025 کی شاندار کامیابی کے بعد، ہمیں یقین ہے کہ دہلی ایک بار پھر کھلاڑیوں، عہدیداروں اور شائقین کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرے گا۔

پرو پنجا لیگ کے شریک بانی پروین ڈباس نے کہا، ہندوستان تیزی سے عالمی آرم ریسلنگ کا ایک بڑا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی ملک میں اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پی اے ایف آئی اور پرو پنجا لیگ کی برسوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایشیائی چمپئن شپ کے دوران بھارت کو ملنے والی زبردست حمایت نے یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت کے پاس قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کے پروگراموں کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی صلاحیت ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu