Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے برازیل ٹیم کا اعلان، نیمار کی واپسی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے برازیل ٹیم کا اعلان، نیمار کی واپسی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے برازیل ٹیم کا اعلان، نیمار کی واپسی

۔ کارلو اینچلوٹی نے برازیل کی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا، وینیسیئس جونیئر بھی شامل

نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ برازیل مرد فٹ بال ٹیم کے چیف کوچ کارلو اینچلوٹی نے پیر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں اسٹار فٹ بالر نیمار کی واپسی ہوئی ہے، جو 2023 کے بعد پہلی بار قومی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ 34 سالہ نیمار اپنے کیریئر کا چوتھا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ وہ برازیل کے لیے بین الاقوامی فٹ بال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 128 میچوں میں 79 گول کیے ہیں۔

ریو ڈی جنیرو کے ''میوزیم آف ٹومارو'' میں جب اینچلوٹی نے نیمار کا نام اعلان کیا تو وہاں موجود حامیوں نے زبردست خیر مقدم کیا۔ برازیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مراکش، ہیٹی اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو مراکش کے خلاف کرے گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے برازیل کی ٹیم:

گول کیپر:

ایلیسن، ایڈرسن، ویورٹن

ڈیفینڈر:

مارکینہوس، گیبریل ماگالہا یس، بریمر، لیو پریرا، ڈینیلو، ویسلے، ڈگلس سینٹوس، ایلکس سینڈرو، ایبانیز

مڈ فیلڈر:

برونو گیماریس، کاسیمیرو، ڈینیلو ایس، لوکاس پاکویٹا، فابینہو

فارورڈ:

وینیسیئس جونیئر، رافینہا، گیبریل مارٹینیلی، اینڈرک، ایگور تھیاگو، میتھیوس کنہا، نیمار، لوئیز ہینرک، رایان

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu