
نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ کوالالمپور میں آج (منگل)سے شروع ہونے والے ملیشیا ماسٹرز 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے چیلنج کی قیادت لکشیہ سین کریں گے۔ تاہم اس بار بھارتی دستے میں کئی بڑے نام غائب ہیں۔
ہندوستان کی ٹاپ مینز ڈبلز جوڑی ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی، دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، کدامبی سری کانت، نوجوان آیوش شیٹی اور انّتی ہڈا اس بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ سے دور ی بنائی ہے ۔
عالمی رینکنگ میں 11 نمبر پر موجود لکشیہ سین کے لیے کوالالمپوراب تک کچھ خاص کامیاب نہیں رہا ہے۔ وہ کبھی بھی ملیشیا ماسٹرز یا ملیشیا اوپن کے دوسرے راو ¿نڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں ۔ پہلے راو ¿نڈ میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے نوجوان کھلاڑی محمد ذکی عبید اللہ سے ہوگا، جنہوں نے گزشتہ جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اگر لکشیہ کوارٹر فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو ان کا مقابلہ عالمی نمبر 4 کرسٹو پوپوف سے ہو سکتا ہے۔
مردوں کے سنگلز زمرے میں ہندوستان کی طرف سے ایچ ایس پرنئے، کرن جارج، اور تھرون منے پلی بھی نمائندگی کریں گے۔ پرنئے نے 2023 میں اسی ٹورنامنٹ میں خطاب جیتا تھا، لیکن اس بار پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ جاپان کے چھٹے نمبر کے کوڈائی نارااووکا سے ہوگا۔
دیویکا سہاگ، تنوی شرما، انمول کھرب، مالویکا بنسوڑ، ایشارانی برووا اور تانیا ہیمنت خواتین کے سنگلز میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔17 سالہ تنوی شرماپر بطور خاص لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کی پچامون اوپاٹنیپوتھ سے ہوگا۔ تنوی نے گزشتہ سال یو ایس اوپن میں اسی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔
اس دوران انمول کھرب بھی چرچا میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے بنکاک میں، انہوں نے فیصلہ کن گیم میں عالمی نمبر چار چین کی چن یو فی کے خلاف 11-2 کی برتری گنوا دی تھی ۔ اس بار، وہ پہلے راؤنڈ میں آٹھویں سیڈ ڈ ڈنمارک کی لائن کجائرسفیلڈ کا مقابلہ کریں گی۔
مردوں کے ڈبلز میں، بھارت کی دوسری سیڈڈ جوڑی ہری ہرن امساکرونن اور ایم آر ارجن ڈرا میں واحد جوڑی ہے۔ پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کے کرسٹو پوپوف اور ٹوما جونیئر پوپوف سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز میں اشونی بھٹ-شیکھا گوتم اور رتوپرنا پانڈا-شویت پرنا پانڈا کی جوڑی مدمقابل ہوگی۔ مکسڈ ڈبلز میں روہن کپور-روتویکا گڈے اور اشیت سوریا-امریتا پرموتیش کی جوڑی ہندوستان کے چیلنج کی قیادت کرے گی۔
ہندوستانی شٹلرز کے لیے اگلے تین ماہ بہت اہم سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں اگست میں ہونے والی عالمی چمپئن شپ اور ستمبر اکتوبر میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کرنی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

