Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کانزفلم فیسٹیول 2026 میں جیکلین فرنینڈس کا جلوہ

کانزفلم فیسٹیول 2026 میں جیکلین فرنینڈس کا جلوہ

اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے کانز فلم فیسٹیول 2026 میں اپنی دمدار موجودگی درج کراتے ہوئے ایک بار پھر عالمی فیشن آئیکون کے طور پر اپنی مظبوط پہچان بنالی ہے۔ جیکولین کی معروف مریکلس گالا میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ خاص موقع کے لیے، اس نے کیرولین کوٹیور کی بلیک اسٹریپ لیس منی ڈریس پہنی ہے، جو خوبصورتی اور جدید گلیمر کا بہترین امتزاج ہے۔ٹیکسچرڈ ڈیٹیلنگ اور فٹڈ سلہوٹ والی اس ڈریس نے ان کے لک کو بے حد اسٹائلش اور پرکشش بنادیاہے ۔

اپنی آل بلیک لک کو مزید نکھارنے کے لیے، جیکولین نے ہیرے کے زیورات پہن رکھے تھے، جس نے ان کی ریڈکارپٹ پر موجودگی اورلگژری کلاس میں مزید اضافہ کیا۔ مریکلس گالا کو کانز کی سب سے خصوصی فیشن شاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جہاں بیلا حدید، ڈیمی مور اور ایڈریانا لیما جیسے کئی بین الاقوامی ستارے موجود رہے۔ قابل ذکر ہے کہ جیکولین فرنینڈس واحد ہندوستانی مشہور شخصیت تھیں جنہوں نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران اداکارہ نے اپنے فیشن سینس اور خوداعتماد ی سے بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ کانز 2026 میں ان کی موجودگی اس سفر میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ بالی ووڈ اسٹار سے لے کر عالمی فیشن تک، جیکلین اپنے انداز سے لوگوں کو متاثر کررہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu