
حیدرآباد، 19 مئی (ہ س)۔
تلنگانہ حکومت نے بقرعید 2026 کی تعطیل کا اعلان کیا ہے، یہ تہوار دنیابھر کے مسلمانوں کے ذریعہ منایا جاتا ہے۔
تلنگانہ کیلنڈر کے مطابق، حکومت نے 27 مئی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چونکہ اتوارکو حیدرآباد یا تلنگانہ کے دیگر حصوں میں ذوالحجہ کے آغاز کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یہ تہوار 28 مئی کو منایا جائے گا اور اس کے مطابق، حکومت تعطیل میں تبدیلی کرے گی۔ بقرعید 2026 سے پہلے، مختلف علاقوں جیسے آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش، اور مہاراشٹر کے مویشی تاجر عارضی منڈیوں میں اپنے جانور بیچنے کے لیے حیدرآباد آئیں گے۔ یہ منڈیاں، جو ہرسال لگائی جاتی ہیں،اس تہوار کی مدت کے دوران قربانی کے جانوروں کی خاطر خواہ مانگ کو پورا کرتی ہیں۔ بقرعید 2026 کے علاوہ تلنگانہ حکومت نے عید غد یرکی تعطیل کا اعلان کیا ہے جو4 جون کو ہے۔ تلنگانہ حکومت نے ابھی تک بقرعید 2026 کی تعطیل کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ دنیا بھرمیں بقرعید اسلامی قمری تقویم کے 12ویں مہینے ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ تقریبات کا آغاز مساجد اورعید گاہوں میں نماز ادا کرنے کے بعد ہوتا ہے۔ چونکہ یہ تہوار 28 مئی کو منایا جائے گا، تلنگانہ حکومت بقرعید 2026 کی تعطیل میں تبدیلی کرے گی یا نہیں، تاہم ابھی تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

