Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کارلوس الکاراز کلائی کی چوٹ کے سبب ومبلڈن 2026 سے باہر

کارلوس الکاراز کلائی کی چوٹ کے سبب ومبلڈن 2026 سے باہر

کارلوس الکاراز کلائی کی چوٹ کے سبب ومبلڈن 2026 سے باہر

نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ دنیا کے نمبر2 ٹینس کھلاڑی اسپین کے کارلوس الکاراز نے آئندہ ومبلڈن 2026 سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الکاراز نے بتایا کہ وہ کلائی کی چوٹ سے پوری طرح صحت یاب نہیں سکے ہیں، جس کے سبب وہ گھاس کے کورٹ سیزن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الکاراز نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس'' پر لکھا، ''میری ریکوری اچھی چل رہی ہے اور میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، لیکن بدقسمتی سے میں ابھی کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہوں۔ اسی وجہ سے مجھے کوئنز اور ومبلڈن سے ہٹنا پڑ رہا ہے۔ یہ دونوں ٹورنامنٹ میرے لیے بیحد خاص ہیں اور میں انہیں بہت مس کروں گا۔ ہم جلد واپسی کے لیے لگاتار محنت کر رہے ہیں۔''

23 سالہ الکاراز اس سے پہلے فرینچ اوپن 2026 سے بھی ہٹ چکے ہیں، جہاں وہ دفاعی چیمپئن تھے۔ انہیں گزشتہ ماہ بارسلونا اوپن کے پہلے راونڈ کے مقابلے کے دوران کلائی میں چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے اس میچ میں اوٹو ورٹانین کو ہرایا تھا، لیکن بعد میں ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا۔

الکاراز نے اسی سال جنوری میں آسٹریلین اوپن جیت کر کریئر گرینڈ سلیم پورا کرنے والے سب سے نوجوان مرد کھلاڑی بننے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس سیزن میں ان کا ریکارڈ 3-22 کا رہا ہے اور انہوں نے دوہا میں بھی خطاب اپنے نام کیا۔ مونٹے کارلو ماسٹرز فائنل میں یانک سنر سے ہارنے کے بعد الکاراز نے ورلڈ نمبر1 کی رینکنگ بھی گنوا دی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu