Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ای پی ایف او کی اداروں سے اپیل، ملازمین کے اندراج مہم 2026 سے فائدہ اٹھائیں

ای پی ایف او کی اداروں سے اپیل، ملازمین کے اندراج مہم 2026 سے فائدہ اٹھائیں

نئی دہلی، 22 اگست(ہ س)۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے مختلف اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ای پی ایف کوریج سے باہر رہ جانے والے ملازمین کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ملازمین کے اندراج مہم 2026 سے فائدہ اٹھائیں۔ اس مہم کا مقصد آجرین کے لیے رضاکارانہ طور پر قوانین کی تعمیل آسان بنانا اور اہل کارکنوں کو پروویڈنٹ فنڈ، پنشن اور بیمہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔وزارت محنت و روزگار نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ ای پی ایف او نے اداروں سے 29 جون 2026 سے نافذ ملازمین کے اندراج مہم (ای ای سی2026) سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اس مہم کے تحت ان اہل ملازمین کو ای پی ایف کے دائرے میں شامل کرنے کا خصوصی موقع فراہم کیا گیا ہے، جو یکم اپریل 2009 سے 31 مارچ 2026 کے درمیان کسی عرصے میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کوریج سے باہر رہے ہیں۔وزارت کے مطابق یہ مہم 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس کا مقصد آجرین کے لیے رضاکارانہ تعمیل کو آسان بنانا اور اہل کارکنوں کو پروویڈنٹ فنڈ، پنشن اور بیمہ کے فوائد فراہم کرنا ہے۔مہم کے تحت اہل آجر ان ملازمین کے نام ظاہر کرکے ان کا اندراج کراسکتے ہیں، جو مقررہ مدت کے دوران ای پی ایف کوریج سے باہر رہے ہوں اور اندراج کے وقت زندہ ہونے کے ساتھ متعلقہ ادارے میں ملازمت کررہے ہوں۔وزارت محنت و روزگار نے کہا کہ آجرین کو مقررہ آن لائن نظام کے ذریعے ملازمین کے اندراج اور ادائیگی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ اس مہم کا مقصد اہل ملازمین کو قانونی سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کرنا ہے، جس سے اداروں کے ساتھ ساتھ کارکنوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu