Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آئی پی ایل 2026: فن ایلن کے طوفان سے کولکاتا کی بڑی جیت، گجرات کو 29 رن سے ہرایا

آئی پی ایل 2026: فن ایلن کے طوفان سے کولکاتا کی بڑی جیت، گجرات کو 29 رن سے ہرایا

کولکاتا، 17 مئی (ہ س)۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ہفتہ کو کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کو 29 رن سے ہرا کر شاندار جیت درج کی۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں کولکاتا کے بلے بازوں نے دھماکہ خیز کارکردگی دکھاتے ہوئے بڑا اسکور کھڑا کیا اور پھر گیند بازوں نے جیت یقینی بنائی۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا نے 20 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 247 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹیم کو جارحانہ شروعات سلامی بلے باز فن ایلن نے دلائی۔ انہوں نے صرف 35 گیندوں پر 93 رن کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور 10 چھکے شامل رہے۔ وہ سنچری سے ضرور محروم رہے، لیکن ان کی اننگز نے میچ کا رخ طے کر دیا۔

اس کے بعد انگکرش رگھوونشی نے بھی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 82 رن بنائے۔ انہوں نے 44 گیندوں میں چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے اننگز کو مضبوطی بخشی۔ آخری اووروں میں کیمرون گرین نے 28 گیندوں میں ناٹ آوٹ 52 رن بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

گجرات کی جانب سے محمد سراج اور سائی کشور کو ایک ایک وکٹ ملی، لیکن دیگر گیند باز اثر نہ چھوڑ سکے۔

248 رن کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے اتری گجرات نے بھی بھرپور جدوجہد کی۔ کپتان شبھمن گل نے 85 رن کی بہترین اننگز کھیلی، جبکہ واپسی کرنے والے سائی سدرشن نے ناٹ آوٹ 53 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے بھی 57 رن کا تعاون دیا، لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم ہدف تک نہ پہنچ سکی۔

کولکاتا کی جانب سے سنیل نارائن سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے چار اووروں میں 29 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ کے کے آر نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu