
نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے فائنل فور میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے جبکہ باقی تین پوزیشن کے لیے سات ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ آرائی ہے۔ اس دوران ممبئی انڈینز اور لکھنو¿ سپر جائنٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلورو
بنگلورو اب ٹاپ ٹو کے لیے مضبوط دعویدار ہے۔ اگر چنئی سپر کنگز سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دیتی ہے یا گجرات کو ہرا دیتی ہے تو بنگلورو کا ٹاپ ٹو میں برقرار رہنا تقریباً یقینی ہو جائے گا۔
اگر بنگلورو حیدرآباد کو اپنے آخری لیگ میچ میں ہرا دیتا ہے تو ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوجائے گی۔
گجرات ٹائٹنز
گجرات کے پاس فائنل فور میں پہنچنے کا بڑا موقع ہے۔ ٹیم اپنے آخری میچ میں چنئی کو شکست دے کر اپنی پوزیشن مضبوط کر سکتی ہے۔ اگر حیدرآباد اپنے بقیہ میچوں میں سے ایک ہار جاتا ہے تو گجرات ٹاپ ٹو میں بھی پہنچ سکتی ہے۔
سن رائزرز حیدرآباد
اگر حیدرآباد چنئی کو ہرا دیتی ہے تو آخری چار میں اس کی جگہ تقریباً یقینی ہے۔ اگر ٹیم چنئی سے ہار جاتی ہے اور بنگلورو کو ہرا دیتی ہے تب بھی اس کے پاس کوالیفائی کرنے کا اچھا موقع ہوگا، لیکن اس کے لیے دوسرے میچوں کے نتائج پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔
پنجاب کنگز
پنجاب کے لیے راستہ اب بھی کھلا ہے، جسے اپنا فائنل میچ جیتنے کی ضرورت ہوگی اوریہ امید بھی رکھنی ہوگی کہ حیدرآباد، چنئی اور راجستھان میں سے زیادہ ٹیمیں آگے نہ بڑھیں ۔
کچھ خاص حالات بننےپرپنجاب کم پوائنٹس کے ساتھ بھی آخری 4 میں پہنچ سکتا ہے۔
چنئی سپر کنگز
چنئی کو کرو یا مرو کی صورتحال ہے۔ اگر ٹیم اپنے باقی دونوں میچ جیت لیتی ہے تو اس کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات نمایاں طور پر مضبوط ہو جائیں گے۔ تاہم، ایک شکست بھی اس کا راستہ مشکل بنا سکتی ہے، جس کا انحصار دوسرے میچوں کے نتائج پر رہ جاتا ہے۔
راجستھان رائلز
راجستھان کے لیے آخری 4 میں پہنچنے کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ اگر ٹیم ایک میچ ہار جاتی ہے تو اس کے لیے صورتحال بہت پیچیدہ ہو جائے گی اور پھر اسے دوسری ٹیموں کی شکست پر انحصار کرنا پڑے گا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز
کولکاتا کی امیدیں اب بھی زندہ ہیں۔ ٹیم کو اپنے دونوں میچ جیتنے کی ضرورت ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب اور راجستھان کے کچھ مقابلوں کے نتائج اس کے حق میں جانے ضروری ہوں گے ۔
کولکاتا کے پاس کم پوائنٹس کے ساتھ بھی موقع ہے، لیکن نیٹ رن ریٹ یہاں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
دہلی کیپٹلز
دہلی کے سامنے سب سے مشکل راستہ دکھائی دے رہا ہے، اسے اپنا آخری میچ جیتنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی کئی دیگر نتائج اپنے حق میں چاہیے ہوں گے ۔ دہلی کا نیٹ رن ریٹ بہت خراب ہے، اس لیے ڈرا ہونے کی صورت میں اسے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن
پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو رائل چیلنجرز بنگلورو 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور 13 میچوں میں 9 جیت کر پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ گجرات 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ حیدرآباد 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ راجستھان، چنئی اور دہلی کے 12-12 پوائنٹس ہیں، جو پلے آف کی جنگ کو مزید دلچسپ بنا رہے ہیں۔ کولکاتا اب بھی 11 پوائنٹس کے ساتھ دوڑ میں ہے۔ دوسری جانب ممبئی اور لکھنؤ 8-8 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

