
وارانسی، 17 مئی (ہ س)۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایک سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) وریندر سنگھ نے اتوار کو وارانسی میں اپنی رہائش گاہ پرخواتین ریزرویشن بل سے متعلق کہا کہ وہ ملک بھر کی بشمول چندولی کی تمام ماوں اور بہنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ خواتین ریزرویشن بل سے متعلق اس جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں جو اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ پھیلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اپنے ضمیر سے پوچھیں: کیا 2023 میں خواتین کے ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر منظور نہیں کیا گیا تھا؟ اگر وہ کہتے ہیں کہ یہ پاس نہیں ہوا، تو ہم اپنی غلطی تسلیم کرلیں گے اور خود کو درست کریں گے۔ لیکن،اگر واقعی 2023 میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کیا گیا تھا، تو میں حکومت سے 2027 اور 2029 کے انتخابات میں 33 فیصد خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ پوری اپوزیشن بشمول سماج وادی پارٹی کو یہ تسلیم ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

