Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بی جے پی نے پرولیا اوربانکوڑہ میں 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، ترنمول کا صفایا

بی جے پی نے پرولیا اوربانکوڑہ میں 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، ترنمول کا صفایا

پرولیا، 5 مئی (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں جنگل محل علاقے کے دو اضلاع پرولیا اور بانکوڑہ میں بڑی سیاسی فتح حاصل کی ہے۔ دونوں اضلاع میں کل 21 سیٹیں جیت کر بی جے پی نے ترنمول کانگریس کا مکمل صفایا کر دیا۔ ترنمول پرولیا میں نو اور بانکوڑہ میں 12 میں سے کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

پیر کو پرولیا میں رانچی روڈ پر گنتی مرکز کے باہر پہلے راو ¿نڈ سے بی جے پی کارکن پرجوش تھے۔ شام کو، حامیوں کو گلال پھینک کر اور بینڈ کی موسیقی پر رقص کرتے ہوئے فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

منگل کی صبح ترنمول کے ضلع صدر راجیولوچن سورین نے کراری شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سوجوئے بنرجی نے کہا کہ تمام سیٹوں پر اس طرح کی شکست انتخابات کے پولرائزیشن کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔

دریں اثنا، پرولیا کے ایم پی جیوترموئے سنگھ مہتو نے کہا کہ انتخابی نتائج ترنمول کی بدعنوانی، خواتین پر ظلم اور جمہوریت کے کمزور ہونے کے خلاف عوام کے غصے کو ظاہر کرتے ہیں۔

بانکوڑہ میں بھی بی جے پی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی امیدوار نیلادریشیکھر دانا نے بانکوڑہ اسمبلی سیٹ سے 50,000 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ فون پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا فیصلہ ہے، اور لوگوں نے ترنمول کانگریس حکومت کی بدعنوانی اور غلط حکمرانی کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu