Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
این ای ای ٹی کا امتحان دوبارہ 21 جون کو ہوگا

این ای ای ٹی کا امتحان دوبارہ 21 جون کو ہوگا

نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد این ای ای ٹی (یو جی) 2026 کا امتحان 21 جون کودوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایجنسی نے سوشل میڈیا پر امیدواروں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف این ٹی اے کے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر بھروسہ کریں۔ ایجنسی نے ایک ای میل پتہ جاری کیا ہے : neet-ug@nta.ac.in اور کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر: 011-40759000 اور 011-69227700 جاری کئے گئے ہیں ۔ اس دوران ، کل دیر رات وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پراین ای ای ٹی (نیٹ) امتحان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔

اجلاس میں امتحان کی تیاریوں، سیکورٹی انتظامات اور آئندہ امتحان کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکریٹری (ہائیر ایجوکیشن)، سکریٹری (اسکول ایجوکیشن)، این ٹی اے کے ڈائرکٹر جنرل، سی بی ایس ای کے چیئرمین، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودے ودیالیہ سمیتی کے کمشنروں سمیت کئی سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ اس میٹنگ میں آئندہ امتحانات کی تاریخوں کو حتمی شکل دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu