Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہماچل میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شملہ میں موسم کا سب سے گرم دن، 21 مئی سے بارش کا امکان

ہماچل میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شملہ میں موسم کا سب سے گرم دن، 21 مئی سے بارش کا امکان

شملہ، 18 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مئی کے مہینے میں گرمی نے اب پہاڑی علاقوں میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے مشہور ہل اسٹیشنوں میں بھی درجۂ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ راجدھانی شملہ میں پیر کے روز اس موسم کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 2.8 ڈگری بڑھ کر 28.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو معمول سے تقریباً 3 ڈگری زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 27 اپریل کو شملہ کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم پوری طرح خشک رہا اور کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ تیز دھوپ کی وجہ سے دن اور رات دونوں کے درجۂ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اونا اور نیری ریاست کے سب سے گرم مقامات رہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کانگڑا میں 38.3 ڈگری، سندر نگر میں 38.1 ڈگری، برٹھی میں 37.4 ڈگری، منڈی میں 37 ڈگری، ناہن میں 36.4 ڈگری، بھنتر میں 35.3 ڈگری، دھرم شالہ اور سولن میں 35-35 ڈگری جبکہ چمبہ میں 34.8 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جُبّڑ ہٹّی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32.2 ڈگری، شملہ میں 28.6 ڈگری، منالی میں 28.4 ڈگری اور کلپا میں 27.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں تابو میں 25.2 ڈگری، کفری میں 23.8 ڈگری اور کیلانگ میں 23 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج ہوا۔

ریاست کے پہاڑی سیاحتی مقامات پر راتیں بھی گرم ہونے لگی ہیں۔ قبائلی ضلع کنّور کے کوکُمسیری میں سب سے کم کم از کم درجۂ حرارت 4.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد کیلانگ میں 7.7 ڈگری، تابو میں 9.2 ڈگری، کلپا میں 9.8 ڈگری، منالی میں 11.6 ڈگری، کفری میں 11.7 ڈگری، سراہن میں 11.9 ڈگری اور سیوباغ میں 14 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بھنتر میں کم از کم درجۂ حرارت 15.4 ڈگری، چمبہ میں 16.7 ڈگری، سولن میں 17.2 ڈگری، برٹھی میں 17.4 ڈگری، پالَمپور میں 18 ڈگری، دھرم شالہ میں 18.1 ڈگری، شملہ میں 18.2 ڈگری، جُبّڑ ہٹّی میں 18.4 ڈگری اور سندر نگر میں 18.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ منڈی میں 19.2 ڈگری، کانگڑا میں 19.7 ڈگری، ناہن میں 19.9 ڈگری، اونا میں 20.3 ڈگری، بلاسپور میں 21 ڈگری، پاؤنٹا صاحب اور دیہرا گوپی پور میں 24-24 ڈگری جبکہ نیری میں 24.3 ڈگری کم از کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 19 مئی کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ 20 مئی کو موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے بعد 21 مئی سے مغربی ہوائیں سرگرم ہوں گی اور 24 مئی تک کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ محکمہ نے 21 اور 22 مئی کے لیے چمبہ، کانگڑا اور کُلّو اضلاع میں ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی چمکنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu