Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سعودی عرب میں 217 سے زیادہ جعلی حج گروپوں کو پکڑ ا گیا

سعودی عرب میں 217 سے زیادہ جعلی حج گروپوں کو پکڑ ا گیا

ریاض،23مئی (ہ س)۔پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر اور سعودی حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ سعودی سکیورٹی کا نظام حج کے سیزن کو ایسی کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو اسے اس کے شرعی مقاصد سے ہٹا دے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو صرف مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے وقف رکھیں۔ اسی تناظر میں محمد البسامی نے سکیورٹی کارروائیوں سے متعلق اہم ترین اعداد و شمار کا انکشاف کیا اور بتایا کہ حج سیزن کے دوران خلاف ورزیوں کے ارتکاب کی وجہ سے خلاف ورزی کرنے والوں، گرفتار ہونے والوں اور بے دخل کیے جانے والوں کی تعداد میں کمی کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرنے کے خواہش مند قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی کے نتیجے میں حج کے فرضی یا جعلی گروپوں کی تعداد میں کمی کی شرح 12 فیصد رہی۔ غیر مجاز ویزا رکھنے والے اور مقیم افراد کی جانب سے قانون شکنی کی شرح میں 93 فیصد کمی دیکھی گئی۔اسی سلسلے میں سعودی حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سطح پر 217 سے زائد فرضی حج گروپ پکڑے گئے ہیں۔ 3 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ایسے مقیم افراد کو واپس بھیجا گیا جنہوں نے بغیر اجازت نامے کے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اجازت نامہ نہ رکھنے والی 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد گاڑیوں کو واپس بھیجے جانے کا بھی انکشاف کیا اور ساتھ ہی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سکیورٹی نظام کے تحت ان تقریباً 2221 افراد کو سزا دی جا رہی ہے جنہوں نے وزیٹر ویزا کے لیے درخواست دی تھی اور ان کے حاملین حج سیزن کے دوران مکہ چلے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ایسے مقیم افراد کو واپس بھیجا گیا جنہوں نے بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔گزشتہ روز سعودی عرب نے حج کو سیاست کی لکیر پر لانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پوری سختی سے کھڑے ہونے پر زور دیا اور کہا سکیورٹی کا نظام منظور شدہ منصوبوں اور فرضی منظرناموں کے مطابق فیلڈ میں اعلیٰ ترین تیاری اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ ضیوف الرحمن کے امن، سلامتی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ آسانی کے ساتھ اپنا حج مکمل کر لیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu