Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں میں 22 سالہ نوجوان لڑکی نے مبینہ طور خود کو آگ لگا دی۔

جموں میں 22 سالہ نوجوان لڑکی نے مبینہ طور خود کو آگ لگا دی۔

جموں, 22 مئی (ہ س)۔

جموں میں 22 سالہ ایک نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی جانب سے فون کالز کا جواب نہ دینے پر خود کو آگ لگا لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو توی پل کے قریب پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر غصے میں آ کر اپنے اوپر آتش گیر مادہ چھڑکا اور خود کو آگ لگا دی۔

واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود راہگیروں نے خاتون کو بچانے کی کوشش کی اور آگ بجھا دی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون تقریباً 80 فیصد جھلس گئی ہے اور اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کی وجہ دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی تھی۔ افسر کے مطابق جمعرات کی رات مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسپتال میں خاتون کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دو سے تین دن سے اس کے بوائے فرینڈ نے اس کی کالز کا جواب نہیں دیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس کا مرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بلکہ اس نے غصے میں آ کر یہ قدم اٹھایا۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu