Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں سرینگر وندے بھارت ٹرین نے محض 22 دونوں کے اندر سنگ میل عبور کیا

جموں سرینگر وندے بھارت ٹرین نے محض 22 دونوں کے اندر سنگ میل عبور کیا

جموں، 23 مئی (ہ س)۔

جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس نے آغازِ سروس کے صرف 22 دنوں کے اندر ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ جدید سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین نے 2 مئی سے 23 مئی تک مجموعی طور پر 1,01,050 سے زیادہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچایا۔اس کامیابی کو جموں و کشمیر میں بہتر رابطہ، جدید ریلوے سہولیات اور سفری نظام میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 30 اپریل 2026 کو مرکزی وزیر ریلوے کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد وندے بھارت ایکسپریس کی باقاعدہ سروس شروع کی گئی تھی۔

اس ٹرین نے جموں اور وادی کشمیر کے درمیان سفر کو نہ صرف تیز بلکہ محفوظ اور آرام دہ بھی بنا دیا ہے۔

خاص طور پر قومی شاہراہ پر خراب موسم، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک بندش کے دوران یہ ٹرین عوام کے لیے ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے۔

جموں کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچِت سنگل نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی محض ایک عدد نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کو عالمی معیار کی ریلوے سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملا ہے بلکہ تجارت، خصوصاً کشمیر کے سیب اور دستکاری صنعت کو بھی نمایاں فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu