Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ہماچل میں میدانوں سے پہاڑوں تک گرمی کی شدت میں اضافہ: 22-21 مئی کو طوفان اور بارش کے لیے ایلو الرٹ جاری

ہماچل میں میدانوں سے پہاڑوں تک گرمی کی شدت میں اضافہ: 22-21 مئی کو طوفان اور بارش کے لیے ایلو الرٹ جاری

شملہ، 19 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مئی کی عام گرمی اب ریاست کے پہاڑی علاقوں میں بھی محسوس کی جارہی ہے۔ جب کہ ریاست کے میدانی اور کم اونچائی والے علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، یہاں تک کہ شملہ، منالی اور کلپا جیسے ٹھنڈے مقامات نے راتیں معمول سے زیادہ گرم محسوس ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ریاست بھر میں موسم صاف رہا، زیریں علاقوں میں صبح کے اوقات سے ہی تیز دھوپ رہی۔ حالات ایسے تھے کہ کئی مقامات پر لوگوں کے لیے صبح 10:00 بجے سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔ گرمی کی شدت سب سے زیادہ اونا، ہمیر پور اور بلاس پور اضلاع میں محسوس کی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس، سرمور ضلع میں واقع پاونٹا صاحب میں درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 6 ڈگری سیلسیس زیادہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت بھی معمول سے اوسطاً 2.2 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے راتیں بھی گرم رہیں گی۔

راجدھانی شملہ میں کم از کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سیلسیس یعنی معمول سے 4.9 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ کلپا میں، کم از کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری رہا، جو موسمی اوسط سے 4.3 ڈگری زیادہ ہے۔ منالی میں رات کے وقت درجہ حرارت 13.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 4.2 ڈگری زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار واضح طور پر بتاتے ہیں کہ اس بار عام طور پر سرد پہاڑی علاقوں میں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

دوسرے شہروں میں سندر نگر 20.5 ڈگری سیلسیس، بھونتر 17 ڈگری، دھرم شالہ 18.2 ڈگری، اونا 21.4 ڈگری، ناہن 20.1 ڈگری، کیلونگ 7.3 ڈگری، پالم پور 22.5 ڈگری، سولن 17.41 ڈگری، کانگڑا 21.4 ڈگری، منڈی21.1 ڈگری، بلاس پور 22.5 ڈگری، چمبہ 18.7 ڈگری، جبڑہٹی 23.4 ڈگری، کوکمسیری 6.1 ڈگری، سیوباگ 15 ڈگری، برٹھیں 18.9 ڈگری، پاونٹا صاحب 25 ڈگری، سراہن 12.2 ڈگری،دیہرہ گوپی پور 23 ڈگری، تبو10.2اورنیری میں 25.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 25 مئی تک ریاست کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق، 19 اور 20 مئی کو ریاست بھر میں موسم بنیادی طور پر صاف رہنے کی توقع ہے ،صرف کچھ مقامات پرہلکی موسمی سرگرمی کامکان ہے۔ 21 اور 22 مئی کو چمبہ، کانگڑا، کلو اور منڈی کے اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu