Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
آئی پی ایل: آر سی بی نے پنجاب کو 223 رنوں کا نشانہ دیا

آئی پی ایل: آر سی بی نے پنجاب کو 223 رنوں کا نشانہ دیا

دھرم شالہ، 17 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے دھرم شالہ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے پنجاب کو جیت کے لیے 223 رنوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آر سی بی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 222 رنز بنائے۔

آر سی بی کے امپیکٹ کھلاڑی وینکٹیش ائیر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 73 رنز بنائے اور آر سی بی کو بڑے اسکور تک لے گئے۔ انہوں نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ اس سے قبل اوپنر وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچری اسکور کی تھی۔ کوہلی نے 37 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ جبکہ تیسرے نمبر پر ان کے ساتھ بلے بازی کرنے آئے دیو دت پڈیکل نے بھی 25 گیندوں میں شاندار 45 رنز بنائے۔ پڈیکل نے اس اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے بعد بلے بازوں ٹم ڈیوڈ اور وینکٹیش آئر کی شاندار شراکت کی وجہ سے آر سی بی نے مقررہ 20 اوورز میں 222 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹم ڈیوڈ نے بھی 12 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 28 رنز بنا کر آر سی بی کو 222 تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کی تو اسپن گیند باز ہرپریت برار نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu