Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جموں ریلوے ڈویژن نے 229 منتخب امیدواروں کو تقرر نامے دیے

جموں ریلوے ڈویژن نے 229 منتخب امیدواروں کو تقرر نامے دیے

جموں, 24 مئی (ہ س)شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن کی جانب سے ہفتہ کو جموں میں ایک روزگار میلہ منعقد کیا گیا، جس دوران جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 229 منتخب امیدواروں کو مختلف سرکاری محکموں میں تقرری نامے فراہم کیے گئے۔یہ پروگرام مرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمتوں میں شامل کرنے کی مہم کا حصہ تھا۔ حکام کے مطابق اس تازہ بھرتی مہم کے تحت ملک بھر میں 5 ہزار 100 سے زائد امیدواروں کا انتخاب کیا گیا، جن میں 229 امیدوار جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔جموں کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں ڈویژنل ریلوے منیجر جموں وویک کمار اور ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ جموں کے چیئرمین سنجے تیاگی نے منتخب امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کیے۔پروگرام کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر کے نو منتخب امیدواروں سے خطاب سے ہوا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ موقع نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے سرکاری بھرتیوں میں شفافیت کو بھی اجاگر کیا۔بعد ازاں مختلف محکموں جیسے بینکنگ، مسلح افواج، طبی خدمات، ریلوے اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے شعبوں میں منتخب امیدواروں کو تقرری نامے دیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وویک کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور روزگار میلہ جیسے اقدامات انہیں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی فلاحی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

تقریب میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور روزگار میلہ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu