نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 23 اور 24 اگست کو روس کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ روس کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف کی دعوت پر ہونے والے اس دورے کے دوران جے شنکر ہندوستان-روس بین الحکومتی کمیشن (آئی آر آئی جی سی-ٹی ای سی) کے 27ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق، آئی آر آئی جی سی-ٹی ای سی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
