Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بلند شہر: 25 مقدمے والا بدمعاش ہمانشو پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی

بلند شہر: 25 مقدمے والا بدمعاش ہمانشو پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی

۔مندر میں چوری کی واردات کے بعد سے مفرور تھا

بلندشہر، 19 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر میں پیر کی رات دیر گئے پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ یہ واقعہ جہانگیر آباد تھانے کی حدود میں جسر بمبئی پلیا کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم کا بدمعاشوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں بدمعاش ہمانشو عرف پشپیندر کی ٹانگ میں گولی لگی۔

زخمی بدمعاش کو پولیس نے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس، تقریباً 400 گرام چاندی اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ہمانشو عرف پشپیندر ولد پرہلاد ساکن سیالی نگر گاو ¿ں، اہار تھانہ، بلند شہر ضلع کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہمانشو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 25 مارچ کو امر گڑھ کے چامنڈا ماتا مندر اور 23 اپریل کو چنڈوک گاو ¿ں کے سدھا بابا مندر میں چوری کی وارداتوں کو انجام دیا تھا۔ اس کے دیگر ساتھیوں کو پہلے ہی پولیس نے مسروقہ سامان کے ساتھ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

ایس پی دیہات انترکش جین نے بتایا کہ ملزم کی مجرمانہ تاریخ طویل ہے اور اس کے خلاف تقریباً 25 مقدمات درج ہیں۔ اس وقت وہ زیر علاج ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu