Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تھانے میں سرکاری وکیل 25 ہزار کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانے میں سرکاری وکیل 25 ہزار کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ممبئی ، 22 مئی (ہ س)۔ میرا بھائیندر-وسئی پولیس کمشنریٹ علاقے میں وسئی عدالت میں خدمات انجام دینے والے خصوصی اسسٹنٹ سرکاری وکیل بھوپیش اجیت پورندرے کو تھانے اینٹی کرپشن بیورو نے 25 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی وسئی عدالت میں ان کے دفتر کے اندر انجام دی گئی۔اس معاملے میں وسئی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تھانے اینٹی کرپشن بیورو کی پولیس نائب سپرنٹنڈنٹ روپالی پول نے جمعہ کو بتایا کہ شکایت کنندہ کے فریق کی جانب سے فرسٹ کلاس کورٹ میں "ریٹرن آف پراپرٹی" یعنی جائیداد واپسی کی درخواست داخل کرنے کے لیے بھوپیش پورندرے نے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اس بارے میں شکایت کنندہ نے 20 مئی کو ٹھانے اینٹی کرپشن بیورو کو اطلاع دی تھی۔اس کے بعد اے سی بی نے منصوبہ بند کارروائی کرتے ہوئے وسئی عدالت کی نچلی منزل پر واقع خصوصی اسسٹنٹ سرکاری وکیل بھوپیش اجیت پورندرے کے دفتر میں چھاپہ مارا۔ اسی دوران وہ شکایت کنندہ سے 25 ہزار روپے رشوت وصول کر رہے تھے کہ اے سی بی ٹیم نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu