Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

تھانے میں 25 ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط، 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج

تھانے ، 24 مئی (ہ س) مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ممبئی-ناسک ہائی وے پر واقع خاریگاؤں ٹول ناکے کے قریب پولیس نے اتوار کے روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط کر لیا۔ ضبط کیے گئے ڈیزل اور ٹینکر کی مجموعی مالیت تقریباً 24 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں کلوا پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ٹینکر مالک اور ڈرائیور سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔معاملے کی جانچ کر رہے پولیس افسر کے مطابق ریاستی حکومت کے سپلائی محکمہ کے افسران آج صبح خاریگاؤں علاقے میں پیٹرولیم مصنوعات کی کالابازاری روکنے کے لیے معمول کی جانچ مہم چلا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی نظر ایک مشتبہ ٹینکر پر پڑی، جس میں بغیر کسی قانونی اجازت نامے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کے لازمی پرمٹ کے 25 ہزار لیٹر ڈیزل لے جایا جا رہا تھا۔سپلائی محکمہ کے افسران نے فوری طور پر اس کی اطلاع کلوا پولیس اسٹیشن کو دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل سمیت پورا ٹینکر ضبط کر لیا۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ڈیزل کی نقل و حمل غیر قانونی طور پر کی جا رہی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں ٹینکر مالک، ڈرائیور اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم خبر لکھے جانے تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ ضبط شدہ ڈیزل کہاں سے لایا جا رہا تھا اور اسے کہاں سپلائی کیا جانا تھا۔پولیس کے مطابق پورے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے اور غیر قانونی پیٹرولیم کاروبار سے جڑے مزید افراد کے ملوث ہونے کے امکانات کو بھی کھنگالا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu