Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
یوپی بورڈ میں اسکرُوٹنی کے لیے 25,620 درخواستیں موصول ہوئیں

یوپی بورڈ میں اسکرُوٹنی کے لیے 25,620 درخواستیں موصول ہوئیں

پریاگ راج، 18 مئی (ہ س)۔ یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی اسکرُوٹنی کے لیے مجموعی طور پر 25,620 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ جانکاری یوپی بورڈ کے سکریٹری بھگوتی سنگھ نے پیر کے روز دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول کے لیے 4,450 جبکہ انٹرمیڈیٹ کے لیے 21,170 درخواستیں آئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسکول کے لیے علاقائی دفتر میرٹھ میں 815، بریلی میں 465، پریاگ راج میں 1894، وارانسی میں 790 اور گورکھپور علاقائی دفتر میں 486 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے لیے میرٹھ علاقائی دفتر میں 3778، بریلی میں 1823، پریاگ راج میں 8631، وارانسی میں 4238 اور گورکھپور علاقائی دفتر میں 2700 درخواستیں آئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu