Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایچ آر ٹی سی بس سروس 26 مئی سے دہلی سے لیہہ تک دوبارہ شروع ہوگی

ایچ آر ٹی سی بس سروس 26 مئی سے دہلی سے لیہہ تک دوبارہ شروع ہوگی

شملہ، 24 مئی (ہ س)۔ قبائلی ضلع لاہول اسپیتی میں طویل موسم سرما اور بھاری برف باری کے بعد دہلی سے لیہہ جانے والے مسافروں کے لیے کچھ راحت ملی ہے۔ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایچ آر ٹی سی) دہلی-کیلونگ-لیہہ بس سروس 26 مئی سے دوبارہ شروع کرے گی۔ یہ بس سروس موسم سرما میں برف باری اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے بند کر دی گئی تھی۔

ایچ آر ٹی سی کیلونگ کے علاقائی مینیجر انشیت شرما نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، لاہول اسپیتی نے کیلونگ-لیہہ روٹ کو تمام قسم کی گاڑیوں کے لیے کھول دیا ہے۔ اس کے بعد، تمام ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ایچ آر ٹی سی نے اب بس سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بس سروس نیشنل ہائی وے 3 پر سفر کرے گی،جو راستے میں کئی اہم سیاحتی مقامات کو جوڑتی ہے۔ سفر کے دوران، بس لیہہ پہنچنے کے لیے جسپا، دارچہ، جِنگجنگ بار، بارالاچا لا، بھرت پور، سرچو، گاٹا لوپس، نکی لا پاس، تنگلانگ لا، رو±متسے اور اپشی سے ہوتی ہوئی سفر کرے گی۔ یہ راستہ ہر موسم گرما میں ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مرکز ہے۔

ایچ آر ٹی سی کے مطابق، دہلی سے لیہہ کا کل فاصلہ تقریباً 990 کلومیٹر ہے، اور اس سفر کا کرایہ 1,839 مقرر کیا گیا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ایچ آر ٹی سی پورٹل پر آن لائن بکنگ بھی دستیاب ہے۔

شیڈول کے مطابق بس دوپہر 12بج کر10 منٹ پر دہلی سے روانہ ہوگی۔ اس کے بعد یہ دوپہر 3بج کر50منٹ پر امبالہ کینٹ، شام 6بج کر20 منٹ پر چنڈی گڑھ، 10بج کر55 منٹ پر منڈی، 1بج کر30 منٹ پر کلو اور 2بج کر30 منٹ پر منالی پہنچے گی۔ بس اگلے دن صبح 5بج کر30 بجمنٹ پر کیلونگ پہنچے گی اور پھر اگلے دن شام 7 بجے لیہہ پہنچے گی۔

واپسی کے سفر پر، بس صبح 3بج کر30 منٹ پر لیہہ سے نکلے گی اور 4بج کر30 منٹ پر کیلونگ پہنچے گی۔

ریجنل منیجر انشیت شرما نے کہا کہ ایچ آر ٹی سی کیلونگ نے چنڈی گڑھ بس سروس بھی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ بس شام 5بج کر30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ایچ آر ٹی سی انتظامیہ نے سیاحوں اور عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سفر پر نکلنے سے پہلے موسم اور راستے کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں اور کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں، تاکہ سفر محفوظ اور ہموار رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu