Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مدھیہ پردیش کی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، ہدف سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹرانسمیشن لاسز صرف 2.60 فیصد پر برقرار

مدھیہ پردیش کی توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، ہدف سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹرانسمیشن لاسز صرف 2.60 فیصد پر برقرار

بھوپال، 19 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش نے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم پی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے ذریعے ٹرانسمیشن لاسز (ترسیلی نقصانات) کا ہدف 2.75 فیصد مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ایم پی ٹرانسکو نے اسے 2.60 فیصد پر برقرار رکھ کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کامیابی ایم پی ٹرانسکو کو ملک کی سرکردہ ٹرانسمیشن یوٹیلیٹیز میں شامل کرتی ہے۔

ریاست کے وزیرِ توانائی پردیومن سنگھ تومر نے منگل کو بتایا کہ مالیاتی سال 26-2025 میں مدھیہ پردیش پاور ٹرانسمیشن کمپنی (ایم پی ٹرانسکو) نے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ، سولر انرجی کے بڑے پیمانے پر گرڈ میں انضمام اور مسلسل وسیع ہوتے ٹرانسمیشن نیٹ ورک جیسے چیلنجوں کے باوجود ٹرانسمیشن لاسز کو گزشتہ سال کی سطح 2.60 فیصد پر برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیرِ توانائی تومر نے اس کامیابی پر ایم پی ٹرانسکو سمیت ریاست کی تمام بجلی کمپنیوں کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بجلی کمپنیوں کی باہمی کوششوں، بہتر تکنیکی انتظام اور ٹیم ورک کی وجہ سے ہی مدھیہ پردیش توانائی کے شعبے میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صارفین کو معیاری، قابلِ اعتماد اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیرِ توانائی تومر نے بتایا کہ سال 25-2024 میں ریاست کا ٹرانسمیشن لاسز 2.60 فیصد تھا۔ مالیاتی سال 26-2025 میں بھی اسے اسی سطح پر برقرار رکھنا ریاست کے توانائی کے شعبے کی کارکردگی، تکنیکی صلاحیت اور بہتر انتظام کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست میں اب تک کی سب سے زیادہ بجلی کی مانگ کے دوران بھی یہ کامیابی حاصل ہونا انتہائی فخر کی بات ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu