
نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔
سال 202کے دوسرے مہینے فروری کے بعد سے گھریلو شیئر بازار میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا سلسلہ مئی کے مہینے یں بھی لگا تار قائم رہا ہے ۔ اس ماہ، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں حصص فروخت کرکے 27,048 کروڑ روپے نکال لیے ہیں۔ اگر مئی ٹریڈنگ کے اب تک کے خالص فروخت کے اعداد و شمار کو شامل کیا جائے تو کیلنڈر سال 2026 کے لیے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی خالص فروخت کا اعداد و شمار 2.20 لاکھ کروڑ کے قریب پہنچ گیا ہے۔
نیشنل سیکورٹیز ڈیپازٹری لمیٹڈ (این ایس ڈی ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق، اس مہینے کے جنوری سے 15 مئی تک،ایف پی آئی نے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں کل 2,40,857 کروڑ کی فروخت کی ہے۔ جنوری میں، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں 35,962 کروڑ کی فروخت کی۔ فروری میں ایف پی آئی نے فروخت کے بجائے خریدنے پر توجہ دی۔ اس مہینے، انہوں نے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں 22,615 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔
مارچ میں صورتحال پھر بدل گئی۔ اس مہینےایف پی آئی نے 1.17 لاکھ کروڑ کی ریکارڈ فروخت کی۔ اپریل میں بھی ایف پی آئی کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ اس مہینے، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے 60,847 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے ہیں۔ 15 مئی تک کے دس کاروباری دنوں میں، ایف پی آئی نے 27,048 کروڑ کے حصص فروخت کیے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر فروری میں ایف پی آئی کے ذریعہ 22,615 کروڑ کی مالیت کی خرید کو اس سال کے کل فروخت کے اعداد و شمار سے منہا کر دیا جائے، تو اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعہ فروخت کا کل اعداد و شمار 2,18,242 کروڑ تک پہنچ گیا ہے، جو کہ 2 لاکھ کروڑ کے نشان سے زیادہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

