Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سیم وہائٹ مین کی جگہ آرون ہارڈی ذمہ داری سنبھالیں گے، 27-2026 سیزن سے کریں گے ٹیم کی قیادت

سیم وہائٹ مین کی جگہ آرون ہارڈی ذمہ داری سنبھالیں گے، 27-2026 سیزن سے کریں گے ٹیم کی قیادت

سیم وہائٹ مین کی جگہ آرون ہارڈی ذمہ داری سنبھالیں گے، 27-2026 سیزن سے کریں گے ٹیم کی قیادت

نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ آل راونڈر آرون ہارڈی کو ویسٹرن آسٹریلیا کی شیفیلڈ شیلڈ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ 27-2026 سیزن سے سیم وہائٹ مین کی جگہ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی ریڈ بال ٹیم اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ تین بار شیفیلڈ شیلڈ خطاب جتانے والے چیف کوچ ایڈم ووگس کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر بیو کیسن کو شیفیلڈ شیلڈ اور ون ڈے کپ ٹیموں کا نیا چیف کوچ بنایا گیا ہے۔ کیسن اس سے قبل طویل عرصے تک ٹیم کے بلے بازی کوچ رہے تھے۔

سیم وہائٹ مین نے ایڈم ووگس کی مدت کار میں ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے 38 شیفیلڈ شیلڈ میچوں میں کپتانی کی۔ ان کی کپتانی میں ٹیم نے 23-2022 اور 24-2023 میں لگاتار دو بار خطاب جیتا تھا۔ وہ جان انوراریٹی، گریم ووڈ اور ٹام موڈی کے بعد ویسٹرن آسٹریلیا کو ایک سے زیادہ شیلڈ جتوانے والے چوتھے کپتان بنے تھے۔

تاہم، وہائٹ مین نے انگلینڈ کی کاونٹی ٹیم یارکشائر کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کیا ہے اور دوہری شہریت کی وجہ سے وہ اب غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر ویسٹرن آسٹریلیا کے لیے کھیلیں گے۔ اسی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے نئی قیادت کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 27 سالہ آرون ہارڈی کو طویل عرصے سے مستقبل کا کپتان مانا جا رہا تھا۔ انہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ-اے کے خلاف آسٹریلیا-اے ٹیم کی کپتانی کی تھی، جبکہ 2025 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف بھی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔ اس کے علاوہ، 24-2023 بگ بیش لیگ میں ایشٹن ٹرنر کی عدم موجودگی میں انہوں نے پرتھ اسکارچرز کی کپتانی بھی کی تھی۔

کپتان بنائے جانے پر ہارڈی نے ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا، ''ویسٹرن آسٹریلیا کی شیفیلڈ شیلڈ ٹیم کی کپتانی ملنا میرے لیے بیحد اعزاز کی بات ہے۔ یہ ٹیم میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ ہمارے پاس شاندار کلچر اور بہترین کھلاڑیوں کا گروپ ہے۔ میں بیو کیسن اور پوری ٹیم کے ساتھ نئے سیزن میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔''

انہوں نے مزید کہا، ''میں نے گزشتہ چند برسوں میں ٹیم کے لیڈروں اور کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب میں اپنے انداز میں قیادت کرتے ہوئے ایسا ماحول بنانا چاہتا ہوں، جہاں پوری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔'' چیف کوچ بیو کیسن نے بھی ہارڈی کی کپتانی پر بھروسہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ''آرون ہارڈی ٹیم کے اندر بیحد معزز کھلاڑی ہیں۔ ان کی تیاری، دباو میں پرسکون رہنے کی صلاحیت اور ساتھیوں کے تئیں ان کا برتاو انہیں بہترین کپتان بناتا ہے۔''

کیسن نے سیم وہائٹ مین کی کپتانی کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ٹیم کے لیے آگے بھی اہم رہے گا۔ قابلِ ذکر ہے کہ ہارڈی آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیموں کے قریب ہیں اور بین الاقوامی مصروفیت کی وجہ سے کچھ شیفیلڈ شیلڈ مقابلے مِس کر سکتے ہیں۔ انہیں پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد جون میں بنگلہ دیش کے دورے کے لیے آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu