Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

این ایچ ایم جموں و کشمیر نے مالی سال 27۔2026 کے لیے 150.84 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔

جموں, 19 مئی (ہ س)۔ نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر نے مالی سال 27۔2026 کے لیے 150.84 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ یہ رقم تولیدی و بچوں کی صحت ، ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ، نیشنل ہیلتھ پروگرام اور اربن ہیلتھ مشن کے تحت فراہم کی گئی ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق فنڈز بھیم ایپ کے ذریعے ایس این اے سپارش پلیٹ فارم پر منتقل کیے گئے ہیں تاکہ این ایچ ایم اور آؤٹ سورس ملازمین کی تنخواہوں، ڈی این بی امیدواروں کے وظیفوں اور آشا ورکروں کی مراعات کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔حکام کے مطابق وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند نے جموں و کشمیر کے اسٹیٹ پروگرام امپلیمنٹیشن پلان کے تحت اس رقم کی منظوری دی، جس کے بعد مختلف عمل درآمد ایجنسیوں اور ضلع ہیلتھ سوسائٹیوں کو فنڈز جاری کیے گئے۔

فنڈز کی تقسیم میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کو 65.49 کروڑ روپے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کو 46.29 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کو 21.10 کروڑ روپے اور جی ایم سی سرینگر کو 1.98 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

ضلع وار تقسیم کے مطابق اننت ناگ کو 9.90 کروڑ، بارہمولہ کو 10.91 کروڑ، بڈگام کو 11.47 کروڑ، جموں کو 17.50 کروڑ، کپواڑہ کو 12.75 کروڑ، پلوامہ کو 7.60 کروڑ، سری نگر کو 9.27 کروڑ اور ادھم پور کو 6.60 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔این ایچ ایم نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ فنڈز صرف منظور شدہ مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں اور مالی معاملات میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے۔ ساتھ ہی تمام اداروں کو ماہانہ مالیاتی اور عمل درآمد رپورٹس جمع کرانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu