Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان ملتوی، اب 28 جون کو ہوگا ٹیسٹ

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان ملتوی، اب 28 جون کو ہوگا ٹیسٹ

پونے ، 16 مئی (ہ س) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی اور مہاراشٹر ریاستی امتحانی کونسل کے امتحانی نظام الاوقات میں ٹکراؤ کے باعث ''مہاراشٹر ٹیچر اہلیت امتحان 2026'' یعنی مہا ٹی ای ٹی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق یہ امتحان 21 جون کو منعقد ہونا تھا، تاہم اب اسے 28 جون کو لیا جائے گا۔ریاستی امتحانی کونسل کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق طبی تعلیمی کورسز میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والا نیٹ امتحان بھی 21 جون کو ملک بھر کے مختلف مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔

نیٹ اور مہا ٹی ای ٹی دونوں امتحانات کے لیے کئی امتحانی مراکز مشترک ہونے کے باعث انتظامی اور منصوبہ بندی سے متعلق دشواریوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، جس کے بعد ریاستی امتحانی کونسل نے مہا ٹی ای ٹی کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

نظرثانی شدہ نظام الاوقات کے مطابق اب ریاست بھر میں مہا ٹی ای ٹی امتحان 28 جون کو منعقد ہوگا۔ تاہم کونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کی بنا پر مستقبل میں امتحانی شیڈول میں دوبارہ تبدیلی کے امکانات کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔اس دوران ریاستی امتحانی کونسل کی کمشنر انورادھا اوک نے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے مہا ٹی ای ٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر مسلسل نظر رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu