Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
'ببیتا سنگھ رپورٹنگ' کا ٹریلر جاری، 28 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوگی ریلیز

'ببیتا سنگھ رپورٹنگ' کا ٹریلر جاری، 28 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوگی ریلیز

ممبئی، 21 اگست(ہ س)۔ پرائم ویڈیو نے اپنی آنے والی پرائم اوریجنل فلم 'ببیتا سنگھ رپورٹنگ' کے عالمی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ امبیکا پنڈت کی ہدایت کاری اور امیتا ویاس کی تحریرکردہ اسکرپٹ سے بننے والی یہ انویسٹی گیٹو ڈراما فلم 28 اگست 2026 کو دنیا بھر میں پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

فلم کو اسکواڈ پروڈکشنز نے ایکٹ تھری کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ سوربھ ملہوترا، منوج مترا اور ٹینا تھروانی اس کے پروڈیوسرز ہیں، جبکہ سدھیپ شرما ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ فلم میں نمشا سجائن، برون سوبتی اور انشومان پشکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ایک ہندوستانی شہر کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی معطل پولیس افسر ببیتا کے گرد گھومتی ہے، جنہیں پیار سے 'بیبی' کہا جاتا ہے۔ بچپن کے ایک دوست کے قتل کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔ببیتا اپنے دوست کے قتل کی حقیقت سامنے لانے کے لیے خود تحقیقات شروع کرتی ہیں۔ اس دوران انہیں اپنے ماضی، رشتوں اور اپنی شناخت سے متعلق کئی پیچیدہ سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں قتل کی تفتیش اور جرائم کی دنیا کے ساتھ ساتھ ایک ایسی خاتون کے جذباتی سفر کو بھی پیش کیا گیا ہے، جس نے ہمیشہ دوسروں کی ضروریات کو اپنی خواہشات اور ضروریات سے مقدم رکھا۔ سچ کی تلاش میں آگے بڑھتے ہوئے ببیتا کو اپنے ماضی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور اپنی ذات کو نئے سرے سے سمجھنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔

پرائم ویڈیو انڈیا کے اوریجنلز کے ڈائریکٹر اور سربراہ نکھل مادھوک نے کہا کہ 'ببیتا سنگھ رپورٹنگ' سچ کی تلاش اور اپنی آواز دوبارہ حاصل کرنے والی ایک خاتون کی انسانی اور جذباتی کہانی ہے۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر سدھیپ شرما نے کہا کہ فلم میں جرم صرف کہانی کا پس منظر ہے، جبکہ اصل کہانی ببیتا کے ذاتی سفر کے بارے میں ہے۔ ان کے مطابق فلم ایک خاتون کی داخلی جدوجہد، اس کے رشتوں اور اپنی شناخت کی تلاش کو بھی نمایاں کرتی ہے۔'ببیتا سنگھ رپورٹنگ' 28 اگست 2026 کو پرائم ویڈیو پر دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu