Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 295 پوائنٹس کی تیزی

سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 295 پوائنٹس کی تیزی

سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 295 پوائنٹس کی تیزی

نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان ہفتے کے دوسرے کاروباری دن منگل کو گھریلو شیئر بازار سبز نشان پر کھلا۔ بازار کے دونوں اہم بینچ مارک انڈیکس سینسیکس میں 295 پوائنٹس اور نفٹی میں 83 پوائنٹس کی تیزی ہے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس ابتدائی کاروبار کے دوران 294.79 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد کے اضافے کے ساتھ 75,609.83 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 82.60 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد کی سبقت کے ساتھ 23,760 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

سینسیکس کی 30 میں سے 20 کمپنیوں کے شیئر اضافے کے ساتھ کھلے ہیں اور باقی 9 کمپنیوں کے شیئر گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کھلے۔ ہندوستان یونی لیور کے شیئرز بغیر کسی تبدیلی کے کاروبار کر رہے ہیں۔ وہیں، این ایس ای نفٹی کی 50 میں سے 33 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی نظر آ رہی ہے، جبکہ باقی تمام 17 کمپنیوں کے شیئرز گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔

آج کے کاروبار میں نفٹی آئی ٹی میں سب سے زیادہ خریداری ہے، جبکہ نفٹی پرائیویٹ بینک کے شیئرز میں سب سے زیادہ فروخت کا رجحان ہے۔ امریکی کرنسی کے مقابلے ہندوستانی کرنسی روپے کی شرح مبادلہ ابتدائی کاروبار میں 18 پیسے گر کر 96.38 فی ڈالر پر کاروبار کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu