Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار چوتھے بچے کی 40 ہزار روپئے مالی امداد

تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار چوتھے بچے کی 40 ہزار روپئے مالی امداد

حیدرآباد ، 17 مئی (ہ س)۔

وزیراعلی آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق ایک انتہائی اہم اور تاریخی پالیسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بچوں کوبوجھ نہیں بلکہ ر یاست کا اثاثہ سمجھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آندھراپردیش میں تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار اور چوتھے بچے کی پیدائش پر40 ہزار روپئے کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ ماؤں کے احترام میں اماں وڈی اسکیم کے تحت 15 ہزار روپئے کی امداد پہلے ہی فراہم کی جارہی ہے۔ اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا ہے تو ماؤں کو دی جانے والی امداد میں مزید اضافہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ ضلع سریکاکولم کے نرسنا پیٹ کے دورے کے دوران وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے ایک پروگرام میں شرکت اورخطاب کرتے ہوئے بدلتے ہوئے خاندانی تصورات اور ریاستی ترقی کے ویژن پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم گرتی ہوئی معیشت اور وسائل کے تحفظ کیلئے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کرتے تھے لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ آج ہم کہتے ہیں بچے ہمارے معاشرے کی حقیقی دولت ہے۔ اس لئے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر حکومت مالی امداد فراہم کرے گی تاکہ خاندانوں پر معاشی بوجھ نہ پڑے اور انسانی وسائل کو فروغ ملے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu