Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایس کے اے سی کی 32 نشستوں کے لیے حتمی فوٹو ووٹر فہرست جاری

ایس کے اے سی کی 32 نشستوں کے لیے حتمی فوٹو ووٹر فہرست جاری

1,63,966 ووٹر رجسٹرڈ، 337 پولنگ مراکز درج

گوہاٹی، 02 ستمبر (ہ س)۔

آسام حکومت کی جانب سے سونووال کچھاری خودمختار کونسل (ایس کے اے سی) کے انتخابی حلقوں کی حد بندی کے بعد کونسل کی تمام 32 نشستوں کے لیے حتمی فوٹو ووٹر فہرست بدھ کو جاری کر دی گئی۔

حتمی ووٹر فہرست حد بندی سے متعلق 6 ستمبر 2024، 27 ستمبر 2024 اور 27 دسمبر 2024 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق ایس کے اے سی کی 32 نشستوں پر مجموعی طور پر 1,63,966 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں 79,295 مرد، 84,667 خواتین اور 'دیگر' زمرے کے چار ووٹر شامل ہیں۔

حتمی ووٹر فہرست میں مجموعی طور پر 337 پولنگ مراکز شامل ہیں۔ تاہم پولنگ مراکز کی معقولیت اور تنظیمِ نو کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، اس لیے ان کی تعداد میں تبدیلی ممکن ہے۔

بغیر تصاویر والی حتمی ووٹر فہرست متعلقہ انتخابی حلقوں کے سرکل افسر اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے دفاتر کے علاوہ میونسپلٹیوں، ٹاو¿ن کمیٹیوں، سب رجسٹرار دفاتر، پولیس تھانوں، چائے کے باغات اور گرام پنچایت دفاتر میں ووٹروں کے معائنے کے لیے دستیاب رہے گی۔ یہ فہرست او ای آر ایم ایس کی ویب سائٹ اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوگی۔

ووٹر بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اپنے ای پی آئی سی نمبر کے ذریعے حتمی ووٹر فہرست میں اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ او ای آر ایم ایس کی ویب سائٹ کے سٹیزن کارنر سے متعلقہ پولنگ مرکز کی حتمی ووٹر فہرست بھی ڈاو¿ن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

یہ سہولت ان لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی جو یکم اپریل 2026 یا یکم جولائی 2026 کی تاریخ کے لحاظ سے ووٹر کے طور پر رجسٹریشن کے اہل ہوئے ہیں، بشرطیکہ ان کا نام انڈین الیکشن کمیشن کی جانب سے موجودہ مختصر نظرثانی کے تحت جاری کردہ ضمنی ووٹر فہرست میں شامل ہو اور ان کے پاس درست ای پی آئی سی موجود ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu