Dailyhunt
گنے کے کاشتکاروں کے لیے 365 روپے فی کوئنٹل ایف آر پی کی منظوری

گنے کے کاشتکاروں کے لیے 365 روپے فی کوئنٹل ایف آر پی کی منظوری

نئی دہلی، 05 مئی (ہ س)۔ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، مرکزی حکومت نے 2026-27 کے لئے 10.25 فیصد کی ریکوری کی شرح پر 365 روپے فی کوئنٹل کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) کو منظوری دی ہے۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گنے کی ایف آر پی کو 10.25 فیصد کی بنیادی ریکوری ریٹ پر 365 روپے فی کوئنٹل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ویشنو نے کہا کہ یہ فیصلہ گنے کے کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان شوگر ملوں کے معاملے میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی ، جہاں ریکوری 9.5 فیصد سے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کسانوں کو 2026-27 شوگر سیزن میں گنے کے لیے 338.3 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے رقم ادا کیے جائیں گے۔

وزیر ویشنو نے بتایا کہ 2026-27 چینی سیزن کے لیے گنے کی پیداوار کی لاگت (اے 2+ایف ایل) 182 روپے فی کوئنٹل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، 10.25فیصد کی ریکوری کی شرح پر 365 روپے فی کوئنٹل کی یہ ایف آر پی پیداوار کی لاگت کے 100.5فیصد سے زیادہ ہے۔ 2026-27 شوگر سیزن کے لیے ایف آر پی موجودہ 2025-26 شوگر سیزن سے 2.81فیصد زیادہ ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے گنے کے 5 کروڑ کسانوں کے ساتھ ساتھ شوگر ملوں اور متعلقہ ذیلی سرگرمیوں میں ملازم 5 لاکھ کارکنوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu