
لکھنو، 17 جون (ہ س)۔ کپتان شبھمن گل اور ایشان کشن کی سنچریوں کی بدولت بھارت نے افغانستان کو جیت کے لیے 403 رنوں کا ہدف دیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.5 اوورمیں 402 رن بنائے۔ گیل نے 110 گیندوں میں 22 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 154 رن بنائے جبکہ ایشان نے 79 گیندوں میں 14 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 125 رن بنائے۔
لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اوپنر یشسوی جیسوال دوسرے اوور میں ہی آوٹ ہو گئے۔ جیسوال نے چار رن بنائے۔ اس کے بعد روہت شرما اور شبھمن گل نے کچھ اچھے شاٹس کھیل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ روہت نصف سنچری بنانے کے قریب تھے لیکن وہ 39 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رن بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے۔ دونوں نے مل کر 87 رنوں کی شراکت قائم کی۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے ایشان کشن نے کپتان گیل کے ساتھ مل کر تیزی سے رن بنائے۔ پہلے گیل نے سنچری اسکور کی اور پھر ایشان نے بھی سنچری بنائی۔ دونوں بلے بازوں نے 36 اوور میں ٹیم کے اسکور کو 300 تک پہنچا دیا۔ ایشان نے 37ویں اوور میں لگاتار دو چھکے لگائے لیکن ایک اور بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ ہو گئے۔ ایشان نے 79 گیندوں میں 125 رن بنائے۔
ہندوستان کا چوتھا وکٹ شبھمن گل کی صورت میں گرا، جنہوں نے 154 رن بنائے۔ اس کے بعد ہندوستانی اننگز ڈگمگا گئی اور وہ اپنی اننگز بھی مکمل نہ کر سکے۔ ٹیم 49.5 اوور میں 402 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ کے ایل راہل اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، جبکہ شریس ایرنے 26 رن، واشنگٹن سندر نے 19 رن، گرنور براڑنے 3 رن، ارشدیپ سنگھ 3 رن، پرنس یادو 5 رن اور کلدیپ یادو 3 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے ننگیالیا خروتی نے چار جبکہ راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اے ایم غضنفر اور محمد سلیم سیفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

