Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مدھیہ پردیش میں شدید گرمی، راج گڑھ 45 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے گرم جگہ، کئی اضلاع آج لوٗ کا الرٹ

مدھیہ پردیش میں شدید گرمی، راج گڑھ 45 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے گرم جگہ، کئی اضلاع آج لوٗ کا الرٹ

۔16 شہروں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کر گیا

بھوپال، 18 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گرمی ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو راج گڑھ سب سے زیادہ گرم ضلع تھا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 11 اضلاع میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس اور چار میں 44 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری تک اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پیر کو گوالیار، مورینا، بھنڈ، دتیا، شیو پوری، گنا، اشوک نگر، ساگر، جبل پور، دموہ، ریوا، ستنا، مندسور، رتلام، کھرگون، کھنڈوا اور برہان پور سمیت کئی اضلاع کے لیے لوٗ چلنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت 43 سے 44 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بھوپال، اندور، اجین، دھار، دیواس، سیہور، نرمداپورم، بیتول، چھندواڑہ، بالاگھاٹ، شہڈول اور سنگرولی سمیت کئی اضلاع میں لوٗ کا کوئی الرٹ نہیں ہے، لیکن شدید گرمی لوگوں کو پریشان کرتی رہے گی۔

ریاست کے 16 شہروں میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ راج گڑھ کے بعد رتلام میں 44.8 ڈگری سیلسیس، کھنڈوا میں 44.5 ڈگری، نوگاؤں اور کھجوراہو میں 44.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ گنا میں 43.7 ڈگری جبکہ شیوپور، رائسین اور نرسنگھ پور میں 43.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کے بڑے شہروں میں اجین میں 43 ڈگری، اندور میں 42.8 ڈگری، بھوپال میں 42.7 ڈگری، گوالیار میں 42.6 ڈگری اور جبل پور میں 42.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے بیشتر علاقوں میں اگلے تین روز تک شدید گرمی برقرار رہے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں احتیاط برتیں اور وافر مقدار میں پانی پییں۔ لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیاہے کہ انتہائی ضروری ہو نے پر ہی دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان ہی گھر سے نکلیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu