Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیپال کے سیلاب متاثرین کو بچانے کی کاروائی میں تیزی، 45 غیر ملکی شہریوں سمیت 336 افراد کو بچایا گیا

نیپال کے سیلاب متاثرین کو بچانے کی کاروائی میں تیزی، 45 غیر ملکی شہریوں سمیت 336 افراد کو بچایا گیا

کھٹمنڈو، 27 اگست (ہ س)۔ رسووا میں آنے والے شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بچاؤ کاروائی جمعرات کی صبح سے جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ 336 افراد کو بحفاظت بچایا جا چکا ہے۔ نیپالی فوج کے مطابق، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچائے گئے افراد میں 6 ممالک کے 45 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

جمعرات کی صبح سے تِمورے، دھونچے اور میلُنگ علاقوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تیزی سے امدادی کاروائی کی جا رہی ہے۔ نیپالی فوج نے بتایا کہ زخمیوں اور متاثرہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لیے تقریباً 4,000 فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی فوج کی جانب سے ہنگامی طبی خدمات فراہم کرنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu