علی گرھ، 04 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جماعت ششم اور نہم کے داخلہ امتحانات اتوار 5اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔
جماعت نہم کا داخلہ امتحان 31 امتحانی مراکز پر صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک منعقد ہوگا، جس میں کل 14,645 امیدوار شرکت کریں گے، جب کہ جماعت ششم کا داخلہ امتحان شام 4 بجے سے 6 بجے تک 16 مراکز پر منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے 8,695 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں امتحانات کے پُرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ
