Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی کیپٹلز نے راجستھان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا

دہلی کیپٹلز نے راجستھان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا

نئی دہلی، 17 مئی (ہ س)۔ دہلی کیپٹلز نے اتوار کے آئی پی ایل 2026 کے میچ میں راجستھان رائلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک اہم جیت درج کی۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے 194 رن کا ہدف 19.2 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کی پلے آف کی امیدیں برقرار ہیں، وہیں راجستھان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے والی راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 193 رن بنائے۔ ٹیم کا آغاز اچھا رہا اور مڈل آرڈر بلے بازوں نے بھی تیزی سے اسکور کیا لیکن آخری اوورز میں مسلسل وکٹ گرنے سے ٹیم 200 رن تک کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ سکی۔

راجستھان کے لیے وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل نے سب سے زیادہ 53 رن بنائے۔ کپتان ریان پراگ نے تیز رفتار نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 46 رن بنائے۔ راجستھان ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں نظر آرہا تھا، لیکن آخری مرحلے میں بلے بازی ناکام ہوگئی۔

دہلی کی جانب سے مچل اسٹارک سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے چار وکٹ لیے اور راجستھان کے رن ریٹ کو روکنے میں مدد کی۔ لونگی نگیڈی اور مادھو تیواری نے بھی دو دو وکٹوں کے ساتھ ٹیم کو اہم کامیابیاں فراہم کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی نے متوازن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے مسلسل شراکت داری قائم کی۔ ٹیم نے دباو ¿ میں صبر کا مظاہرہ کیا اور آخری اوورز میں جیت حاصل کی۔

یہ راجستھان کی مسلسل تیسری شکست تھی، جس سے پلے آف میں ان کا راستہ مزید مشکل ہو گیا تھا۔ دوسری طرف دہلی نے اس جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu