Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ماروتی سوزوکی نے ہریانہ میں اپنے کھرخودا پلانٹ میں پیداوار شروع کی، کل پیداواری صلاحیت 5 لاکھ یونٹ ہوگئی

ماروتی سوزوکی نے ہریانہ میں اپنے کھرخودا پلانٹ میں پیداوار شروع کی، کل پیداواری صلاحیت 5 لاکھ یونٹ ہوگئی

نئی دہلی، 18 مئی (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے ہریانہ کے کھرکھودا میں اپنے دوسرے پلانٹ میں کمرشیل پیداوار شروع کر دی ہے، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 2.5 لاکھ یونٹ ہے۔ اس سے کھرکھودا میں ماروتی کی کل صلاحیت بڑھ کر 5 لاکھ یونٹ ہو گئی ہے۔

ماروتی سوزوکی نے پیر کو کہا کہ نئے پلانٹ کے شروع ہونے کے ساتھ ہی گروگرام، مانیسر، کھرکھودا (ہریانہ) اور ہنسل پور (گجرات) میں اس کے پلانٹس میں کمپنی کی کل سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 26.5 لاکھ یونٹ ہو گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مکمل طور پر کام کرنے پر ، کھرکھودا پلانٹ پیرنٹ کمپنی سوزوکی کی سب سے بڑی چار پہیہ گاڑیاں تیار کرنے والے سائٹس میں سے ایک ہو جائے گا جس کی سالانہ 10 لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

کمپنی نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ مالی سال 2026-27 میں 5 لاکھ یونٹس کی اضافی صلاحیت شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پلانٹ فی الحال کمپیکٹ ایس یو وی بریزا اور مڈ ایس یو وی وکٹوریس تیار کرتا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu