
نئی دہلی، 8 جولائی (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اسسمنٹ سال 2026تا2027کے لیے آئی ٹی آر-5 فارم کی ایکسل یوٹیلیٹی جاری کر دی ہے۔ اسے سرکاری انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل پر لائیو کیا گیا ہے، جہاں سے ٹیکس دہندگان آف لائن موڈ میں ریٹرن تیار کرنے کے لیے اسے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
بدھ کو 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ اسسمنٹ سال 2026تا2027کے لیے آئی ٹی آر-5 کی ایکسل یوٹیلیٹی جاری کر دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل https://incometax.gov.in/iec/foportal پراب دستیاب ہے۔ درحقیقت ایکسل یوٹیلیٹی کو کسی بھی آئی ٹی آر فارم کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بغیر انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔
محکمہ انکم ٹیکس نے 15 مئی کو آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-4 کی ایکسل یوٹیلیٹی کے پہلے اجرا کے ساتھ مرحلہ وار طریقے سے آئی ٹی آر فارموں کی ای فائلنگ کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس کے بعد 27 مئی کو آئی ٹی آر-2 کے لیے آن لائن فائلنگ کی سہولت کا آغاز کیا گیا۔ پھر 19 جون کو نہ صرف آئی ٹی آر-3 کے لیے آن لائن فائلنگ شروع ہوئی بلکہ اس کی ایکسل یوٹیلیٹی بھی جاری کی گئی۔ اب محکمہ نے اسسمنٹ سال 2026تا2027کے لیے آئی ٹی آر-5 کی ایکسل یوٹیلیٹی بھی دستیاب کرائی ہے۔
آئی ٹی آر-5 فارم انکم ٹیکس ریٹرن آئی ٹی آر-5 انکم ٹیکس ریٹرن کی وہ شکل ہے جو مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذریعے دائر کی جاتی ہے، نہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان یا ایچ یو ایف کے ذریعے۔ اس میں پارٹنرشپ فرمیں، محدود ذمہ داری والی شراکت داری (ایل ایل پی)، افراد کی انجمنیں (اے او پیز)، افراد کے ادارے (بی او آئی)، مصنوعی قانونی افراد (اے جے پیز)، مقامی ادارے، کوآپریٹو سوسائٹیاں، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹرڈ سوسائٹیاں یا کوئی بھی ریاستی قانون، ٹرسٹ شامل ہیں جن کے لیے آئی ٹی آر-7 فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
متوفی یا دیوالیہ شخص کی جائیداد کا انتظام کرنے والے ادارے، انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 160 (1) (iii) اور 160 (1) (iv) کے تحت آنے والے نمائندہ ٹیکس دہندگان، دفعہ 139 (4ای) کے تحت آنے والے کاروباری ٹرسٹ اور دفعہ 139 (4ایف) کے تحت آنے والے سرمایہ کاری کے فنڈز بھی شامل ہیں۔ یہ فارم کسی بھی فرد، ہندو غیر منقسم خاندان (ایچ یو ایف)، یا کمپنی کے ذریعے انکم ٹیکس جمع کرنے کے لیے نہیں بھرا جا سکتا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

