Dailyhunt
چائباسا میں 5 اپریل سے بین ضلع سینئر خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل 15 اپریل کو ہوگا

چائباسا میں 5 اپریل سے بین ضلع سینئر خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل 15 اپریل کو ہوگا

مغربی سنگھ بھوم، 4 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر،بین ضلعسینئر خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ 5 اپریل سے چائباسا میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے تمام میچز چائباسا کے برسا منڈا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گروپ اے میں گزشتہ سال کی چیمپئن رانچی کے ساتھ سمڈیگا، گملا، لوہردگا اور کھونٹی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس گروپ کے تمام لیگ میچز، تین سپر ڈویژن میچز اور فائنل کے ساتھ، چائباسا میں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ لوہردگا اور کھونٹی کے درمیان 5 اپریل کو صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔ اسی دن، دوپہر 1 بجے، سمڈیگا اور گملا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جس کے بعد 6 سے 9 اپریل تک روزانہ دو لیگ میچ کھیلے جائیں گے جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ مقابلے کا اگلا مرحلہ، سپر ڈویژن کے میچز 11 سے 13 اپریل تک ہوں گے، فائنل میچ 15 اپریل کو ہوگا۔

مغربی سنگھ بھوم ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اسیم کمار سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں اور میچ آفیشیل کی رہائش اور کھانے کے ساتھ ساتھ میدان کی تیاریوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمشید پور کے ابھیشیک اور ہیمنت ٹھاکر میچوں میں امپائرنگ کریں گے، جبکہ خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن کویتا رائے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے بطور مشاہد موجود ہوں گی۔ اس دوران، سابق رنجی کھلاڑی اور جے ایس سی اے لائف ممبر تڑت گھوش کو ٹورنامنٹ کے لیے رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu