
بیجنگ ،18مئی (ہ س )۔
چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق گوانگشی میں آنے والے زلزلے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 13 عمارتیں گر گئیں۔زلزلے کی گہرائی 8 کلو میٹر اور مرکز لیوڑو شہر کے لیونان ضلع میں تھا۔ چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لیونان زلزلے میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔لیونان زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

