Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سپریم کورٹ نے دہلی کے 57 میٹرو اسٹیشنوں کو 10 اکتوبر کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے دہلی کے 57 میٹرو اسٹیشنوں کو 10 اکتوبر کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

- ریل اور میٹرو خدمات کو کنٹرول میں رکھ کر چلانے کی اجازت دی جائے

نئی دہلی، 9 اکتوبر(ہ س)۔ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانش کمار کے خلاف 10 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج سے قبل دہلی میں 57 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں بنچ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دہلی کے لیے ٹرین خدمات مکمل طور پر بند نہ ہوں اور دہلی میٹرو اسٹیشن بھی کل کے احتجاج سے پہلے بند نہ ہوں۔ عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریل اور میٹرو خدمات کو کنٹرول طریقے سے جاری رکھنے کی اجازت دے تاکہ عام لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

سماعت کے دوران عدالت نے 57 میٹرو اسٹیشنوں کی بندش پر کہا کہ خدمات کی مکمل بندش شہریوں کے حقوق کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت نے کہا کہ ریل اور میٹرو ٹرینوں کے آپریشن کے حوالے سے حکام جو بھی فیصلہ کریں، اس کی پوری تشہیر کی جانی چاہیے تاکہ عام لوگوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ عدالت نے کہا کہ احتجاج کو ریلوے خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے حکم کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر احتجاج کے منتظمین چاہیں تو وہ سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر سکتے ہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ریگولیٹنگ اور کلوزنگ دونوں کے مختلف معنی ہیں۔ ریگولیٹنگ قابل فہم ہے کیونکہ اس کا تعلق امن و امان سے ہو سکتا ہے لیکن مکمل طریقے سے اسے بند کرنا ایک تشویش ناک مسئلہ ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ احتجاج کے منتظمین اور نہ ہی ان کے وکیل یہاں موجود تھے۔ تب سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ وہ ہیں، میں جانتا ہوں۔ تب سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکر نارائن نے کہا کہ وہ کہاں ہیں، انہیں سامنے لائیں، آپ کے پاس بھی پولیس ہے۔

آج صبح سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کیا کہ تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ آپ کہیں نہیں جا سکتے۔ میرے ملک کو کیا ہو رہا ہے؟ یہ ایک پرامن احتجاج ہے۔ تب سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے۔ اس پر سبل نے کہا، جب میں اپنا ملک کہتا ہوں تو میرا مطلب آپ کا بھی ہوتا ہے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت دوپہر 2 بجے کے بعد کیلئے ملتوی کردی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu