Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیپال کےکاکر بھٹہ میں ہندوستانی شہری گرفتار، 570 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

نیپال کےکاکر بھٹہ میں ہندوستانی شہری گرفتار، 570 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

سپول، 19 مئی (ہ س)۔ نیپال کے جھاپا ضلع واقع علاقہ میں نیپال اے پی ایف ( آرمس پولیس فورس) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہندوستانی شہری کو کثیر مقدارم میں سونا اور غیر ملکی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ نیپالی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی میچی نگر کے علاقے میں کی گئی۔

گرفتار شخص کی شناخت 39 سالہ پرم پاٹھک کے طور پر کی گئی ہے۔ نیپال آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) کے ڈی ایس شیلیندر تھاپا کی قیادت میں آپریشن کے دوران ملزم سے 570 گرام سونا برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 20ہزار امریکی ڈالر،85ہزار 410 ہندوستانی روپے ، ایک ہندوستانی آدھار کارڈ، مختلف برانڈ کے دو موبائل فون، ایک ہارڈ ڈسک، ایک بینک چیک بک، اور سات سم کارڈ بھی ضبط کیے گئے۔

نیپال پولیس اور اے پی ایف کی ٹیمیں اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء اور غیر ملکی کرنسی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ ممکنہ نیٹ ورک کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu