
کاٹھمنڈو، 19 مئی (ہ س)۔ مسلح پولیس فورس اور کسٹمز آفس کی ایک مشترکہ ٹیم نے نیپال کے مشرقی جھاپا کے میچی نگر میں کانکڈبھٹا سرحدی علاقے میں ایک ہندوستانی شہری کو 570 گرام سونا اور 20 ہزار امریکی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا۔
نیپال کی مسلح پولیس فورس کے مطابق، ہندوستان سے سٹی سفاری گاڑی کے ذریعے نیپال جا رہے 39 سالہ پرم پاٹھک کو مخصوص معلومات کی بنیاد پر منگل کی صبح تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 570 گرام سونا، 20ہزار امریکی ڈالر اور 85ہزار 410 ہندوستانی روپے برآمد ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہندوستانی آدھار کارڈ، دو موبائل فون، ایک ہارڈ ڈسک، ایک بینک چیک اور سات سم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مسلح پولیس کے ترجمان اور مسلح پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بشنو پرساد بھٹ نے بتایا کہ گرفتار پاٹھک کو برآمد شدہ اشیا کے ساتھ کانکڈ بھٹا کے میچی کسٹم آفس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وہ کس مقصد سے نیپال میں داخل ہو رہا تھا، اس کی فی الحال جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

