
فتح پور، 17 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے فتح پور ضلع میں اتوار کو رند ندی میں نہاتے ہوئے چھ نوجوان ڈوب گئے۔ ان میں سے دو نوجوانوں کو مقامی غوطہ خوروں نے بچا لیا تاہم چار دیگر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
گاوں والوں نے بتایا کہ نو نوجوان آج دوپہر للولی تھانہ علاقہ کے کنوہ کا ڈیرہ گاو¿ں کے نزدیک رندندی میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے تیز بہاو نے چھ نوجوانوں کو گہرے پانی میں دھکیل دیا اور ڈوب گئے۔ تماشائیوں اور غوطہ خوروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دو نوجوانوں کو غوطہ خوروں نے بچا لیا تاہم چار بے ہوش پائے گئے۔ پولیس نے چاروں نوجوانوں کو فوری طور پر بندکی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا،لیکنڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت حسیب (22) ولد فرید خان، شان محمد (20) ولد نفیس، ساحل (20) ولد سائیں اور انش کمار (20) ولد دھرمیندر عرف گور ساکن تپانی گاو¿ں، للولی تھانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نتن اور مونو کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ان کے اہل خانہ سوگ میں ڈوب گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کے بعد پورے گاو¿ں میں سوگ کا ماحول ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیان پرکاش رائے نے بتایا کہ آج دوپہر کو یوپی ڈائل 112 کے ذریعے اطلاع ملی کہ للولی تھانہ علاقہ کے تحت رند ندی میں نہاتے ہوئے تیز بہاو کی وجہ سے چھ نوجوان ڈوب گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی یوپی 112 اور لالولی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام ڈوبنے والے نوجوانوں کو باہر نکالا۔ ان میں سے دو نوجوانوں کو بچا لیا گیا، اور چار نوجوانوں کو سی ایچ سی بندکی میں ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضے کی دفعات کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی اطلاع سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بندکی کو دی گئی ہے جو کہ مزید کارروائی کر رہے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

