Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پریاگ راج میں نقل مافیا کی 60 لاکھ روپے کی جائیداد قرق

پریاگ راج میں نقل مافیا کی 60 لاکھ روپے کی جائیداد قرق

پریاگ راج، 23 مئی (ہ س)۔ جرائم اور مجرموں کے خلاف مہم کے تحت پریاگ راج پولیس نے ہفتہ کے روز بدنام زمانہ نقل مافیا سونو سنگھ یادو کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کی تقریباً 60 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیدادقرق کر لی۔ یہ کارروائی گینگسٹرس ایکٹ کے تحت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس، گنگا نگر، کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا کہ نواب گنج پولیس اسٹیشن میں درج گینگسٹر ایکٹ کیس کے ملزم سونو سنگھ یادو کے خلاف تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس نے اپنی مجرمانہ سرگرمیوں سے کمائی گئی رقم سے جائیدادیں خریدی تھیں۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے راجا پور ملہوا پرگنہ اور تحصیل سوراوںمیں واقع دو پلاٹ نمبر 366 اور 367 میں کل 0.2780 ہیکٹیئر اراضی میں سے ملزم کی 0.0695 ہیکٹیئرزمین قرق کر لی ۔ اس زمین کا رقبہ تقریباً 347.5 مربع میٹر ہے جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قبضے میں لی گئی جائیداد ملزم نے غیر قانونی سرگرمیوں سے کمائی گئی رقم سے حاصل کی تھی ۔ یہ ضبطی اتر پردیش گینگسٹرس اینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز (روک تھام) ایکٹ 1986 کی دفعہ 14(1) کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی دیگر منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی اضافی جائیدادوں کا پتہ چلا تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu